مظفرگڑھ ،ڈکیتی کی کوشش کے دوران ایک ڈاکو ہلاک،دوسرا فرار،پولیس ذرائع

منگل 24 جون 2025 17:54

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) تھانہ فتح پور کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش کرنے والا ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر لیہ کے تھانہ فتح پور کی حدود میں وکیل والا کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے آئل ٹینکر لوٹنے کی کوشش کی،دوران واردات ایک ڈاکو آئل ٹینکر کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا، دوسرا فرار ہو گیا،مرنے والے ڈاکو کی شناخت 20 سالہ زین العابدین کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق کوٹ سلطان سے ہے۔

(جاری ہے)

مبینہ ڈاکو کی نعش کو پوسٹ مارٹم کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح پور منتقل کر دیا گیا ہے،آئل ٹینکر ڈرائیور رفیق خان کی مدعیت میں ڈکیتی اور حادثے کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے ضابطے کی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے،ہلاک ہونے والے ڈاکو زین العابدین کے ماموں نے کہا ہے کہ اس کا بھانجا حافظ قرآن تھا اور چوک اعظم میں آن لائن کا کام کرتا تھا،زین العابدین تبلیغ پر بھی گیا تھا، وارداتوں کی سرگرمیوں کا ہمیں علم نہیں ہے۔فتح پور میں دوران ڈکیتی ہلاک ہونے والے ڈاکو کے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا، زین العابدین کا تعلق دستی فیملی سے تھا اور وہ کافی عرصہ سے مبینہ طور پر چوک اعظم میں رہائش پذیر تھا، زین العابدین کے شناختی کارڈ پر ایڈریس اڈہ کھرلاں والا کوٹ سلطان درج ہے۔\378