بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 2024-25ء کے 58ارب سے زائد کے 38مطالبات زر منظور کرلئے

منگل 24 جون 2025 18:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 2024-25ء کے 58ارب سے زائد کے 38مطالبات زر منظور کرلئے ۔منگل کو بلوچستان اسمبلی کااجلاس اسپیکر کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے مالی سال2024-25ء کے ضمنی مطالبات زر پیش کئے ۔ایوان نے مالی سال2024-25ء کے 58ارب سے زائد کے 38مطالبات زر کی منظوری دیدی جن میں 19مطالبات زر غیر ترقیاتی اخراجات جبکہ 19ترقیاتی اخراجات زر کے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :