چیچہ وطنی،شادی شدہ لڑکی کو نوکری دلوانے کاجھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا یاگیا،ملزم فرار،مقدمہ درج

منگل 24 جون 2025 21:52

چیچہ وطنی،شادی شدہ لڑکی  کو نوکری دلوانے کاجھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) چیچہ وطنی سٹی کے علاقہ میں شادی شدہ لڑکی کو اسکے خاوند کے دوست نے نوکری دلوانے کاجھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 25سالہ عائشہ کواسکے خاوند کے دوست عدنان نے سکول میں نوکری دلوانے کے بہانے ریلوے پھاٹک پر بلوایا اوراسے موٹر سائیکل پر بٹھا کرایک نامعلوم جگہ لے گیا جہاں اسلحہ کے زور پر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔پولیس سٹی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔\378