راولپنڈی لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں سمر ٹریننگ کیمپس کا آغاز کر دیا گیا

منگل 24 جون 2025 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)راولپنڈی لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں سمر ٹریننگ کیمپس کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر چودری وحید احمد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی ،سائیں ملک اعجاز ،سید عامر عباس گیلانی اور محمد ساجد نے سویمنگ کیمپ کا افتتاح کیا۔ٹریننگ کیمپ میں 150 سے زائد بچوں نے ان لائن رجسٹریشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام چیف منسٹر پنجاب مریم نوازاورمنسٹر سپورٹس فیصل کھوکھر، سیکرٹری سپورٹس ڈی جی سپورٹس خضر افضال چوہدری کی ہدایت پر پورے پنجاب میں 24 جون سے لیکر سات اگست تک مختلف سپورٹس ڈسپلنز کے کیمپس لگائے جائیں گے جن میں بہترین کوچز پانچ سال سے لے کے 19 سال تک بچوں کو کوچنگ کریں گے جس میں سویمنگ ٹیبل ٹینس بیڈمنٹن سکواش کراٹے تیکوانڈو جمناسٹک وغیرہ شامل ہیں۔ یہ کیمپس 24 جون سے سات اگست تک جاری رہیں گے کیمپ میں شریک بچوں کو ٹی شرٹس اور سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :