سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں سمر ٹریننگ کیمپس کا باقاعدہ آغاز

منگل 24 جون 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں سمر ٹریننگ کیمپس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی کے ہمراہ کیمپس کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے مطابق ان تربیتی کیمپس میں 5 سے 19 سال کی عمر کے بچے حصہ لے رہے ہیں جنہیں پیشہ ور اور ماہر کوچز کی زیر نگرانی تربیت دی جا رہی ہے۔

سمر کیمپس میں بچوں کو سوئمنگ، کراٹے، جمناسٹک اور بیڈمنٹن جیسے کھیلوں کی عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ منتظمین کے مطابق ٹریننگ مکمل کرنے والے بچوں کو ٹی شرٹس اور سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ ان سمر کیمپس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :