]پنڈی بھٹیاں چنیوٹ روڈ پر ٹرالر کی رکشہ کو ٹکر

M چار عورتوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی

منگل 24 جون 2025 20:10

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء)پنڈی بھٹیاں چنیوٹ روڈ پر ٹرالر کی رکشہ کو ٹکر جس کے نتیجے میں چار عورتوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئی* پنڈی بھٹیاں تفصیلات کے مطابق چنیوٹ روڈ اڈا مچھونکہ قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ٹرالر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار چار خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری طور پر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا جہاں پر انہیں طبی امداد دینے کے بعد چار افراد کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا رکشہ سوار فیملی چنیوٹ سے پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقہ کوٹ نکہ فوتگی پر جا رہے تھے کہ راستے میں خوفناک حادثے کا شکار ہو گئے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد جن میں پروین بی بی۔

شمیم بی بی۔حمیدہ بی بی۔ صوبیہ بی بی اور رکشہ ڈرائیور نوید شامل ہیں جبکہ ٹرالر کے ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر کے پولیس چوکی ٹبہ شاہ بہلول کے حوالے کر دیا گیا۔