سوات،خوازہ خیلہ میں نوجوان دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق

منگل 24 جون 2025 20:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عمر رحمان ولد بیلادر کے نام سے ہوئی ہے، جو شاہ پور کا رہائشی اور اس وقت بانڈئی میں مقیم تھا۔واقعہ کے فورا بعد مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی لاش کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :