پبی، پولیس کی تالہ توڑ چور کیخلاف کامیاب کاروائی ،غیر ملکی کرنسی، زیورات برآمد

منگل 24 جون 2025 20:10

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء) تھانہ جلوزئی پولیس نے تالہ توڑ چور کیخلاف کامیاب کاروائی کے دوران امریکن ڈالر،افغانی کرنسی،پاکستانی کرنسی،پرائسں بانڈز مالیتی 86 لاکھ 18000روپے جبکہ طلائی مالیتی 96لاکھ 39ہزاربرآمد کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدنان اعظم ایس ڈی پی او پبی سرکل نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسمی اسلام الدین ولد صاحب زادہ ساکن ڈاگ اسماعیل خیل نے تھانہ جلوزئی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ دیگر برادران پشاور میں رہائش پذیر ہوں جبکہ ہمارے آبائی گھر میں میری ہمشیرہ گھر کی دیکھ بھال کیلیے رہائش پذیر ہے چونکہ مورخہ 22جون کو میرے بھائی کی شادی قرار پائی ہے ہمشیرہ نے گھر کو تالے لگاکر پشاور آئی تھی،واپسی پر گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ چور صندوق سے امریکن ڈالر 3100,افغانی کرنسی 21ہزار 892,پاکستانی کرنسی دس ہزارروپے،پرائس بانڈ مالیتی 06لاکھ 18ہزار روپے کل 86لاکھ 18ہزار روپے جبکہ 27تولہ سونا مالیتی 96لاکھ 39ہزار روپے عدم موجود پائے گئے،مدعی نے ملزم آریان ولد مراد شاہ ساکن ڈاگ اسماعیل خیل کے خلاف دعویداری کی،مقدمہ 327مورخہ 18,06,2025جرم 454,380,تھانہ جلوزئی درج کیاگیاضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے چارج سھنبالتے ہی میری سربراہی میں سید محمد حنیف ایس ایچ اوتھانہ جلوزئی ایس ایچ او پبی طا ہر احمد،ہداہت شاہ خان SI/OIIکو ٹاسک حوالہ گیاٹیم نے شبانہ محنت سے ملزم آریان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا،ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے تمام راز سے پردہ فاش کیا ملزم کی نشاندھی پر جملہ چوری شدہ طلائی زیورات،پرائس بانڈز،نقد رقم برآمد کرلی،تفتیش جاری ہے،مزید انکشافات متوقع ہیں۔