سی پی او فیصل آباد کی محرم الحرام کےسلسلہ میں اہل تشیع لائسنس داران کے ساتھ میٹنگ

منگل 24 جون 2025 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) سی پی او فیصل آباد کی محرم الحرام کےسلسلہ میں اہل تشیع لائسنس داران کے ساتھ میٹنگ،محرم الحرام میں جلوسوں ، مجالس اور دیگر تقریبات کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمرکی زرعی یونیورسٹی آدیٹوریم ہال میں محرم الحرام کےسلسلہ میں اہل تشیع لائسنس داران کے ساتھ میٹنگ , محرم الحرام میں جلوسوں ، مجالس اور دیگر تقریبات کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ میٹنگ میں ایس پی اقبال ڈویژن،ایس پی مدینہ ڈویژن ،ایس پی جڑانوالہ،صدر مرکزی امام بارگاہ اورضلع ہذا کے اہل تشیع لائسنس داران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سی پی او نے اس موقع پر کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر تمام مکاتب فکر کے دوران بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھا جائےگا۔جلوسوں کے اوقات کارپر عمل پیرا کیا جانا ضروری ہے اور ان کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔

ہر مجلس اور جلوس میں شرکاء کی کم از کم تین جگہ پر فزیکل چیکنگ کی جائے گی۔محرم الحرام میں اشتعال انگیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔سبیل اور لنگر لگانے والوں سے تحریری سرٹیفکیٹس لئے جائیں گے اور لنگرتقسیم کرنے والی گاڑیوں کو سیکیورٹی سٹیکر جاری کئے جائیں گے۔جن علماء کی زبان بندی اور ضلع بندی کی گئی ہے ان کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔اسلحہ کی نمائش کی پرپابندی ہے لہذا جلوسوں اور مجالس میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ زاسلحہ کی نمائش نہیں کریں گے۔عوام کی جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔