راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک

بدھ 25 جون 2025 02:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)راولپنڈی کے محلہ راجہ سلطان میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بچوں کی ماں کی حالت تشویشناک ہے اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ بھٹہ نیک عالم تھانہ بنی کی حدود میں پیش آیا۔ میتیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتیں زہریلا دودھ پینے سے ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :