لاہور میں ڈاکو خواتین سے پرس، نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 3ملزمان گرفتار ،اب تک 50کے قریب وارداتوں کا انکشاف

بدھ 25 جون 2025 02:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) لاہور کے علاقے کاہنہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے شہریوں لوٹ مار کی، خواتین سے پرس، نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں نہ رک سکیں، کاہنہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو خواتین سے پرس، ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو شہری کی موٹر سائیکل اپنی موٹر سائیکل ٹکراتے ہیں، پھر گن پوائنٹ پر لوٹتے ہیں۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیت گروپ کے 3 ارکان گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اب تک 50کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان علی فریاد، آصف، منظور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :