Live Updates

ٹرمپ کو اسرائیل،ایران جنگ بندی میں کردار پر نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا

بدھ 25 جون 2025 11:35

سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ 12 روزہ جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے باقاعدہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نامزدگی امریکی کانگریس کے رکن، ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے بڈی کارٹر (ریاست جارجیا)کی جانب سے نارویجن نوبیل کمیٹی کو ارسال کی گئی۔اپنے خط میں کارٹر نے ٹرمپ کے کردار کو غیر معمولی اور تاریخی قرار دیا۔بڈی کارٹر نے اپنے خط میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اثر اس معاہدے کو ممکن بنانے میں فیصلہ کن ثابت ہوا، جسے دنیا ناممکن سمجھ رہی تھی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات