Live Updates

پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا ،اس بار بارشیں 25فیصد زیادہ ہونے کا امکان سے 28 جون کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارشیں متوقع ہیں

بدھ 25 جون 2025 12:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے۔مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا جبکہ رواں سال مون سون بارشیں 25 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ اسپیل کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔اس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، گجرات، جہلم، گوجرانوالا میں تیز ہواں کے ساتھ بارشیں ہو سکتی ہیں۔26 سے 28 جون کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :