Live Updates

عمران خان مکافاتِ عمل کا شکار ہیں، اختیار ولی

بدھ 25 جون 2025 16:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والے عمران خان آج خود اپنی جماعت سے مائنس ہو چکے ہیں اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیاں نہ صرف ناکام ہو چکی ہیں بلکہ ان سے تحریک انصاف کے رہنما بھی تنگ اور نالاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ پاس نہ کرنے کا مشورہ دے کر عمران خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی پر عدم اعتماد کیا، جبکہ اسمبلی نے بجٹ منظور کر کے عملی طور پر عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔اختیار ولی کا کہنا تھا کہ عمران خان مکافاتِ عمل کا شکار ہیں، ان کی اپنی جماعت نے انہیں قیادت سے باہر کر دیا ہےانہوں نے کہا کہ موجودہ حالات عمران خان کی غیر جمہوری سوچ اور ناکام سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات