Live Updates

چین مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور موثر جنگ بندی کی امید رکھتا ہے، چینی وزارت خا رجہ

بدھ 25 جون 2025 16:45

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کہا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور موثر جنگ بندی کے حصول اور امن و استحکام کو فروغ دینے کی امید رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ چین اور ایران کے عوام کی روایتی دوستی ہے اور چین ایران کے ساتھ دوستانہ تعاون برقرار رکھتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام میں مثبت کردارکا خواہاں ہے۔

چند روز قبل جاری کردہ ایرانی علاقے پر فوجی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے سے متعلق برکس کے مشترکہ اعلامیے کے حوالے سے گو جیاکھون نے کہا کہ مشترکہ اعلامیے میں جنگ بندی اور مشاورت کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کا مشرق وسطیٰ میں صورتحال کو بہتر بنانے میں تعمیری کردار ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات