سیالکوٹ، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 25 جون 2025 19:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (گیپکو) نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

گیپکو حکام کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 26 جون کو شادیوال، سید پور، مسلم کالونی، نور پور، بڈیانہ، گودھا، بن باجوہ، رچھاڑہ اور جودھالہ میں صبح 8 سے دوپہر 12بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :