امریکہ میں کلب فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے جاری

بدھ 25 جون 2025 21:55

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) امریکن کلب انٹرمیامی اور برازیلین کلبپالمیراسنے فیفا کلب ورلڈ کپ کے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔بوکا جونئیرز کا آکلینڈ سٹی کے خلاف میچ برابر رہا ، دونوں ٹیمیں ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہیں۔امریکی ریاست فلوریڈا میں پالمیراس نے انٹر میامی کے خلاف دو گول کے خسارے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ2۔

2 سے برابر کر دیا ۔

(جاری ہے)

میامی کی جانب سے تاڈیو آلینڈے اور لوئس سواریز نے ٹیم کو دو گول کی برتری دلائی، تاہم میچ کے آخری 10 منٹ میں پالمیراس کے پاولینہو اور ماوریشیو نیمقابلہ برابر کر دیا۔گروپ اے میں دونوں ٹیموں نے پانچ پانچ پوائنٹس حاصل کیے۔گولز کے فرق سے پالمیراس کی ٹیم پہلے اور انٹر میامی کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی، تاہم دونوں ٹیمیں لاسٹ16کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں۔مصر ی کلب الاھلی اور پرتگیز کلب پورٹو ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔کوارٹرفائنل میں انٹرمیامی کا مقابلہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔ پالمیراس کی ٹیم کوارٹر فائنل میں روایتی حریف ہم وطن بوٹا فوگو سے ٹکرائے گی۔