اوستہ محمد میں لوکل سرٹیفکیٹ بنانے کا طریقہ آسان بنایا جائے،محمد اعظم اوستو

بدھ 25 جون 2025 22:02

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) اوستہ محمد میں لوکل سرٹیفکیٹ بنانے کا طریقہ آسان بنایا جائے، دس بارہ افراد سے کاغذات ویریفکیشن کرانا پھر تین تین ماہ بعد لوکل سرٹیفکیٹ کمیٹی کی میٹنگ کرنا ، لوکل سرٹیفکیٹ کے لئے ممبران کو تلاش کرکے ان کی دستخط لینا ، ان کے در در تک جانا جاکر دستخط لینا کسی عذاب سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

جب لوکل سرٹیفکیٹ کے درخواست گزار کا ب فارم ، شناختی کارڈ ، والد کا بھائیوں کا لوکل اور شناختی کارڈ بنا ہوا ہو تو پھر اس کی ویری فکیشن کے لئے وہی کاغذات کافی ہونے چاہیئے، اور زیادہ سے زیادہ نادرا سے ایف آر سی بطور ثبوت شرط رکھی جائے جبکہ باالکل نئے افراد جس کے باپ ، دادا ، چاچا ، بھائیوں کا لوکل نہ بنا ہوا اس کے کاغذات اور خود کی مکمل تصدیق ہونی چاہیئے تاکہ جعلی لوکل کی روک تھام ہو سکے، ادارے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کریں، ایم پی اے سردار زادہ میر فیصل خان جمالی صاحب اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اس بابت توجہ دیں تاکہ عوام کو آسانیاں فراہم ہوں تاکہ پڑھے لکھے افراد کو جلد از جلد لوکل سرٹیفکیٹ کی فراہمی آسان ہو اور وہ نوکریوں کے لئے کاغذات وغیرہ جمع کرسکیں، جدید دور میں بوسیدہ انداز سے لوکل سرٹیفکیٹ بنوانا اور صدیوں پرانا رائج بوسیدہ طریقہ اپنانا ناانصافی ہے ، لوکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنا جیسے سرکاری نوکری حاصل کرنے مترادف یا جوئے شیر لانے کے مترادف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :