بلوچستان کے لئے عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ، سرفرازبگٹی

بدھ 25 جون 2025 22:08

بلوچستان کے لئے عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ، سرفرازبگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لئے عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ، عوام کی فلاح و بہبود کے لے لئے منصوبے رکھے گئے ہیں ، صوبے کی بہتری کے لئے ہمارے پاس چار اہداف پر مبنی روڈ میپ ہے جو کہ گورننس ، سروس ڈیلیوری، امن و امان اور پی ایس ڈی پی کی بہتری کے لئے اقدامات پر مشتمل ہے ۔

صوبائی اسمبلی کے پو سٹ بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا بجٹ کی منظوری کے حوالے سے اپوزیشن کی حما ئت کا مشکور ہوں۔ ایسا نہیں کہ اپوزیشن کو ہمارے بجٹ پر اعتراض نہیں ۔ بجٹ میں بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لے لئے منصوبے رکھے گئے ہیں ۔ ہم صوبے کی ترقی کے لئے اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلنا چاہیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں جب بھی بحران آ یا وزیر اعظم نے لبیک کہا ، انہوں نے ہمیشہ اس صوبے کو اہمیت دی ۔

(جاری ہے)

جس پر ہم انکے مشکور ہیں ۔ انہوں نے کہا ہم صوبے کے انتظامی امور کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ صوبے کی ترقی اور خوشحالی ہماری ترجیح ہے ۔ عوام کو سہولیات کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ ہم نے انتظامی کمزوریوں پر قابو پا لیا ۔ انہوں نے کہا صوبے کی بہتری کے لئے ہمارے پاس ایک روڈ میپ ہے جو کہ چار اہداف پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی سال سے غیر فعال صحت کے مراکز کو بحال کیا ، ایک سال میں محکمہ تعلیم میں سولہ ہزار بھرتیاں کیں ، تین ہزار سے زائد بند سکولوں کو کھولا ۔

ہم نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے پی ایس ڈی پی کو ایک سو فیصد خرچ پر لے جائیں گے ۔ دور دراز علاقوں میں بھی مسائل حل کئے جائیں گے انہوں نے کہا ․ ہمارا صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ہم عوام کے وسائل ان پر ہی خرچ کریں گے ۔ ہمارے چار اہداف ہیں جن میں گورننس ، سروس ڈیلیوری، امن و امان اور پی ایس ڈی پی کی بہتری شامل ہے ۔

پی ایس ڈی پی میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ اس سال پی ایس ڈی پی کو ایک سو فیصد خرچ پر لے جائیں ۔ انہوں نے کہا آج تمام سب ڈوثرنرز میں اسسٹنٹ کمشنر ہیں ۔ تعیناتیاں اگر میرٹ پر نہیں ہو گی تو گورننس میں بہتری نہین آئے گی ۔ ہم اس پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوے ہیں ۔ عوام کی بے چینی دور کرنے میں اہم کردار سروس ڈیلیو ری کا ہے ۔ اس پر توجہ دی جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام اہداف کے لئے پچھہتر ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے ۔ صوبے میں اپنے کلچر کو پرو موٹ کرنے کے لئے بھی دو ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ملٹری اور سول ہم آہنگی ہے سوبے میں امن و امان کی بحالی کے لئے سی ٹی ڈی کیمروں کی تعداد میں اضافہ کی جائے گا ۔ اس کے لئے بجٹ میں دس ارب روپے وفاق اور دس ارب روپے صوبے نے مختص کئے ہیں ۔ چاغی میں انڈسٹریل سٹیٹ بنا نے جا رہے ہیں ۔ کوئٹہ کے عوام کے لئے پیپلز ب ٹرین سروس شروع کرنے جا رہے ہیں ۔ پیپلز ائر ایمبولینس بس سروس ایک ماہ کے اندر شروع کر دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا صوبے میں نکلنے والی گیس کے لئے کھاد کی فیکٹری لگا رہے ہیں ۔