کامران لاشاری کی بطورڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کا معاملہ ،سماعت 18ستمبرتک ملتوی

بدھ 25 جون 2025 22:40

کامران لاشاری کی بطورڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کا معاملہ ،سماعت ..
․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ بیوروکریٹ کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت درخواست گزار وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس شجاعت علی خان نے شہری ضیاء الدین شیخ کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کے وکیل پیش نہ ہوئے ، جس پر عدالت نے سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی ،درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے کامران لاشاری کی تعیناتی کے خلاف 7اپریل 2022ء کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا،درخواست گزار کو عدالت سے رجوع کئے تین سال ہوچکے ہیں ،کامران لاشاری ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں لیکن کیس کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ، درخواست میں عدالت سے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔