Live Updates

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

بدھ 25 جون 2025 22:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود،گرد آلودرہنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیا دہ درجہ حرارت 43.1اورکم سے کم 33.3سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کا تناسب 60فیصد اور شام پانچ بجے 39 فیصد تھا۔کل جمعر ات کے روز طلو ع آفتاب صبح پانچ بجکر 13منٹ پر اور غروب آفتاب شام 7بجکر21منٹ پر ہوگا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :