Live Updates

میرے پاس 9 مئی مقدمات میں معافی کا اختیار نہیں، قائمہ کمیٹیاں لوگوں کو ضمانتیں دلوانے کیلئے قائم نہیں کی گئیں، اعظم نذیرتارڑ

بدھ 25 جون 2025 23:01

میرے پاس 9 مئی مقدمات میں معافی کا اختیار نہیں، قائمہ کمیٹیاں لوگوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ میرے پاس9مئی مقدمات میں معافی کااختیار نہیں، قائمہ کمیٹیاں لوگوں کو ضمانتیں دلوانے کیلئے قائم نہیں کی گئیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے قوانین سب نے مل کر بنائے ہیں، بجٹ کا قائمہ کمیٹیوں سے کیا تعلق ہے، قائمہ کمیٹیاں لوگوں کو ضمانتیں دلوانے کیلئے بالکل قائم نہیں کی گئیں، قائمہ کمیٹی کے پاس قائمہ پولیس تفتیش کا اختیار بھی نہیں ہے، میرے پاس 9 مئی سے متعلق مقدمات کو معاف کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تنقید کے ساتھ ساتھ دوسروں کو سننے کا حوصلہ رکھے، اسٹینڈنگ کمیٹی کے رولز سب نے مل کر بنائے ہیں، میرا خیال تھا کہ انسانی حقوق کی کٹ موشنز میں اچھی مثبت تجاویز ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو قانون سازی ہم نے کی ہے اس سے متعلق بات کی جاتی، معصوم سبجیکٹ کو سیاست کی نذر کر دیا گیا، قائمہ کمیٹیوں کی بات کی گئی، بجٹ کا قائمہ کمیٹیوں سے کیا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹیاں لوگوں کو ضمانتیں دلوانے کے لیے بالکل قائم نہیں کی گئیں، وزارتِ انسانی حقوق کے پاس 3 یا 4 کمیشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر تنقید کرنے والے اپنے دور میں نفرت کے بیج بوتے رہے، اپوزیشن بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات