ھ*ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن کا اچانک دورہ

بدھ 25 جون 2025 20:05

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء)ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن کا اچانک دورہ کیا انہوں نے تمام کلاسوں کا معائنہ کرتے ہوئے اساتذہ کی حاضریاں چیک کیں اس دوران ڈی سی چمن نے مختلف کلاسوں میں طلباسے مختلف مضامین سے متعلق سوالات بھی کیے اس دوران اپنے کلاسز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے آخر میں ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے پرنسپل سمیع الحق اور وائس پرنسپل غلام سرور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام کلاسوں میں اساتذہ کی حاضریوں کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے اور کمزور کلاسوں میں حال ہی میں تعینات کیے گئے اساتذہ کو موثر طریقے سے کنٹرول میں رکھا جائے تاکہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے انہوں نے اساتذہ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت دونوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ اچھی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کردار اور گفتار کے غازی بن جائے تاکہ ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :