Live Updates

190 ملین پائونڈز ریفرنس، عمران خان، بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا

بدھ 25 جون 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کی 190ملین پائونڈز ریفرنس میںسزائوں کے خلاف اپیل کی پیروی کیلئے نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید ارشد ایڈووکیٹ کو اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں میں سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کی ابتدا میں دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پائونڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل کرنے کی اپیل پر نیب پراسکیوشن ٹیم نوٹیفائی کرنے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات