پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی مرحوم سینیٹر عباس آفریدی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

بدھ 25 جون 2025 21:50

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بدھ کو کوہاٹ میں مرحوم سینیٹر عباس آفریدی کے گھر گئے اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سابق وفاقی وزیر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور شہید عباس آفریدی کے والد سینیٹر شمیم آفریدی اور ان کے بیٹوں زر خان آفریدی اور ارمغان آفریدی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نواز شریف نے شہید سینیٹر عباس آفریدی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے مرحوم سینیٹر کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دورے کے دوران محمد نواز شریف کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسن نواز اور کیپٹن صفدر بھی تھے۔