
عالمی معیشت کے تسلسل میں جہازرانوں کا کردار ناگزیر ،پاکستان زیادہ مستحکم، محفوظ اور جامع بحری مستقبل کی تعمیر کیلئے پرعزم ہے،وفاقی وزیرمحمدجنیدانوارچوہدری
بدھ 25 جون 2025 23:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ افراد اپنے اہل خانہ سے دور اور مشکل حالات میں کام کرتے ہوئے بھی عالمی سپلائی چینز کو متحرک رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے عالمی بحرانوں خصوصاً کوویڈ-19 وبا کے دوران پاکستانی جہازرانوں کے حوصلے کی تعریف کی، جب متعدد جہازران سمندری فرائض انجام دیتے رہے۔وفاقی وزیر نے انہیں قوم کا فخر قرار دیا اور کہا کہ ان کی استقامت نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔وزارتِ بحری امور نے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیش کے تعاون سے جدید تربیتی پروگرامز بھی متعارف کرائے ہیں جو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مہارتوں کو مضبوط بنانے اور ذہنی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے پر مرکوز ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے سمندری پیشہ ور افراد کی تیاری کے لیے قومی و بین الاقوامی میری ٹائم اکیڈمیوں کے ساتھ شراکتیں انتہائی اہم ہیں۔ان شراکتوں کے ذریعے عالمی سطح پر تسلیم شدہ تربیت اور اسناد فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ پاکستانی جہازران عالمی منڈی میں مسابقت قائم رکھ سکیں۔مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے جنید انوار چوہدری نے حکومت کے اس وژن پر روشنی ڈالی جس کے تحت پاکستان کو ایک سرکردہ بحری ملک کے طور پر ابھارنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ اس میں بندرگاہوں اور شپ یارڈز کی جدید کاری، بحری آپریشنز کی ڈیجیٹل تبدیلی اور عالمی ماحولیاتی و حفاظتی معیارات سے ہم آہنگی شامل ہے۔انہوں نے سمندری پیشہ ور افراد کے حقوق اور فلاح کے تحفظ کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جہازران برادری کے اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے اور ایک زیادہ مستحکم، محفوظ اور جامع بحری مستقبل کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.