Live Updates

پنجاب میں 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دے دی گئی

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق اجلاس میں روایتی ٹھیکیداری نظام کی بجائے ڈیجیٹل ٹال سسٹم متعارف کرانے پر اتفاق

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 26 جون 2025 13:06

پنجاب میں 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دے دی گئی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) صوبہ پنجاب میں 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دی گئی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سی اینڈ ڈبلیو کی کارکردگی کا جائزہ، روڈز اور بلڈنگز پراجیکٹ پر پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پنجاب میں روایتی ٹھیکیداری نظام کے بجائے ڈیجیٹل ٹال سسٹم متعارف کرانے پر اتفاق ہوا، ملتان وہاڑی ایڈیشنل کیرج وے اور فیصل آباد چنیوٹ روڈ کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، لاہو ر، لیہ بھکر ایم تھری، ایم فور ایکسپریس وے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی، مریم نواز نے تمام جاری روڈز پراجیکٹ رواں سال مکمل کرنے ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 30 سال میں نہ بننے والی سڑکیں اب بننا شروع ہوئی ہیں، عوام اور عوامی نمائندے پنجاب میں روڈز کی تعمیرو مرمت پر خوش ہیں، کئی دہائیوں کے بعد روڈز کی تعمیر و مرمت پر توجہ دی گئی، صرف سڑکیں نہیں بنا رہے بلکہ تعمیرات کا معیار بھی چیک کررہے ہیں، صوبائی وزیرصہیب بھرت اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیم نے کمال کر دکھایا ہے، 12 ہزار کلو میٹرطویل 1214 روڈز کی تعمیرمکمل ہو چکی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، ملاقات میں بجٹ، ترقیاتی پراجیکٹس اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بجٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو مبارکباد دی، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوامی فلاحی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا، بجٹ میں تعلیم، صحت اور ڈویلپمنٹ کے لئے سب سے زیادہ فنڈزمختص کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، مسلم لیگ ن عوام کی جماعت ہے، صوبے بھر میں یکساں ترقیاتی کام کررہے ہیں، طلبہ کولیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ دیکر احسان نہیں حق ادا کررہے ہیں، میری پوری توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہے، ایک سال میں عوام کی بھرپور خدمت کی بہترین کاوش کی ہے اس سال بھی کوشش جاری رہے گی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات