صیہونی درندے نے ماسکو ایئرپورٹ پر معصوم ایرانی بچے کو زمین پر پٹخ دیا

بچے کی حالت انتہائی نازک، کوما میں چلا گیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،غیرملکی میڈیا

جمعرات 26 جون 2025 14:55

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)صیہونی درندے کسی صورت انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔ ماسکو ائرپورٹ پر جنونی صیہونی نے کمسن ایرانی بچے کو اکیلا دیکھا تو اسے فرش پر پٹخ دیا۔ ملزم گرفتار کرلیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی حالت انتہائی نازک ہے اور وہ کوما میں چلا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا نے بتایاکہ پولیس کے مطابق 31 سالہ بیلاروسی باشندہ ہے جس کا نام ولادیمیروٹکوف ہے جو درحقیقت اسرائیلی یہودی ہے جس کو اس حملے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لیا۔

رپورٹ کے مطابق تشدد کا شکار ہونے والا بچہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد اپنی حاملہ ماں کے ہمراہ ماسکو پہنچا تھا جس کو صہیونی درندے کے حملے کا سامنا کرنا پڑا اور اسے کھوپڑی ٹوٹ گئی ہے اور اس کی ریڑھ کی ہڈی کو سنگین چوٹیں لگی ہیں اور کوما میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ماسکو خطے میں بچوں کے امور کی نمائندے کسینیا میشونووا نے اس حملے کی مذمت کی اور وٹکوف کو درندہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسے مکمل سزا ملے گی۔