ٹانک ، ڈیرہ اسماعیل خان کے بارڈر ایریا سے اغوا کیے گئے 3 سرکاری ملازمین بازیاب

جمعرات 26 جون 2025 15:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرکے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بارڈر ایریا سے اغوا کیے گئے 3 سرکاری ملازمین کو بازیاب کرالیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی دہشتگرد مارا گیا،3 خوارج زخمی بھی ہوئے۔ذرائع کے مطابق ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا 3 سرکاری ملازمین بازیاب کو بازیاب کرانے کیلئے سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔

(جاری ہے)

اس دوران فورسز سے جھڑپ میں ایک خارجی ہلاک، 3 زخمی ہوگئے، بازیابی کے بعد اکائونٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ دل کے دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔تینوں افراد کو ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک آتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، بازیاب ہونے والوں میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمران، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس میں تعینات سپرنٹنڈنٹ نوید اور کلرک عنایت شامل تھے۔بازیابی کے بعد سپرنٹنڈنٹ نوید ظفر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، جن کی میت تدفین کیلئے آبائی علاقے کو روانہ کردی گئی۔