Live Updates

نومبراحتجاج، بشریٰ بی بی کیخلاف تمام مقدمات کے چالان طلب

عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے آئندہ سماعت پروکلا سے دلائل طلب کرلیے

جمعرات 26 جون 2025 15:37

نومبراحتجاج، بشریٰ بی بی کیخلاف تمام مقدمات کے چالان طلب
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف تمام مقدمات کے چالان طلب کرلیے۔جمعرات کوجج امجد علی شاہ کے روبرو بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 12 کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں بشریٰ بی بی کی عدالتی روبکار سے حاضری لگائی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ تاریخ پر پولیس سے تمام مقدمات کے چالان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کیسز میں عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی اور آئندہ تاریخ پر فریقین کے وکلا کو دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔دوسری جانب راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی مقدمات کے کیسز کی سماعت بھی 3 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات