سعودی عرب ، مشرقی صوبہ کے گورنر نے فارغ التحصیل ہونے والے گریجوایٹس میں اسناد تقسیم کیں

جمعرات 26 جون 2025 16:28

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)سعودی عرب کے مشرقی صوبہ کی گورنر شہزادہ سعود بن نائف نے حال ہی میں زیڈ اے ڈی کے کے 99 سٹوڈنٹس کی گریجوایشن تقریب میں شرکت کی۔ ان سٹوڈنٹس میں ڈپلومہ پروگرام کے طلبہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کا انعقاد دمام چیمبر آف کامرس میں ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر تمام فارغ التحصیل طلبہ کو روزگار کے لیے کنٹریکٹ دیے گئے۔ جہاں وہ بطور شیف اپنے روزگار کا آغاز کر سکیں گے۔'زیڈ اے ڈی کی' کے تحت ان سٹوڈنٹس کو ان ڈپلوماز کی تکمیل ولی عہد کے ویژن 2030 کے تحت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :