
ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی عدلیہ پر تنقید‘نیتن یاہو کے خلاف کرپشن مقدمات کو تماشہ اور سیاسی انتقام قرار دے دیا
امریکا نے اسرائیل کو بچایا، اب امریکا ہی نیتن یاہو کو بچائے گا‘مقدمہ فوری طور پر ختم ہونا چاہیے یا پھر نیتن یاہو کو معافی دی جائے.امریکی صدر کا سوشل میڈیا پر طویل پیغام
میاں محمد ندیم
جمعرات 26 جون 2025
15:26

(جاری ہے)
ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ ایران کے خلاف حالیہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاکہ نیتن یاہو اور میں نے اسرائیل کے دیرینہ اور ذہین دشمن ایران کے خلاف جہنم جیسا وقت ایک ساتھ گزارا، بی بی نے غیر معمولی حب الوطنی، ذہانت اور طاقت کا مظاہرہ کیا، کوئی اور ہوتا تو شکست، شرمندگی اور انتشار کا شکار ہو جاتا انہوں نے نیتن یاہو کو اسرائیل کی تاریخ کا سب سے بڑا جنگجو قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان جیسا شاید اسرائیل کی تاریخ میں ایسا کوئی اور جنگجو نہ رہا ہو، اور ان کی قیادت میں ایسا نتیجہ سامنے آیا جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا، دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ممکنہ ایٹمی ہتھیاروں میں سے ایک کا مکمل خاتمہ، جو جلد بننے والے تھے. انہوں نے کہا کہ ہم واقعی اسرائیل کی بقا کی جنگ لڑ رہے تھے، اور اسرائیل کی پوری تاریخ میں کوئی ایسا شخص نہیں جس نے بی بی( نیتن یاہو) سے زیادہ جانفشانی، مہارت اور قوت سے لڑائی کی ہو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس سب کے باوجود مجھے اطلاع ملی ہے کہ نیتن یاہو کو پیر کو عدالت میں دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ایسا مقدمہ جو مئی 2020 سے جاری ہے اور جو ایک ہولناک تماشہ بن چکا ہے، یہ ناقابلِ یقین ہے. انہوں نے مقدمے میں لگائے گئے الزامات کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی انتقام پر مبنی ہے جس میں سگار، ایک ’بگز بنی‘ گڑیا اور دیگر غیرمنصفانہ باتیں شامل ہیں تاکہ انہیں نقصان پہنچایا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی ایسے انسان کے لیے ناقابل تصور ہے جس نے اتنی قربانیاں دی ہوں، وہ اور اسرائیل اس سے کہیں بہتر کے حق دار ہیں . امریکی صدر نے مطالبہ کیا کہ بی بی( نیتن یاہو) کا مقدمہ فوری طور پر ختم ہونا چاہیے یا پھر اس عظیم ہیرو کو معافی دی جائے جس نے ریاست کے لیے اتنا کچھ کیا انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ اپنی ذاتی ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاید ہی کوئی اور ہو جو میرے ساتھ یعنی امریکی صدر کے ساتھ اتنی مکمل ہم آہنگی سے کام کر سکتا ہو جتنا بی بی نے کیا ہے. پیغام کے اختتام پر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے اسرائیل کو بچایا اور اب امریکا ہی نیتن یاہو کو بچائے گا انصاف کا یہ مذاق، یہ تماشا برداشت نہیں کیا جا سکتا نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ مئی 2020 میں شروع ہوا تھا مگر جنگ غزہ اور بعد ازاں لبنان کے ساتھ کشیدگی کے باعث اس میں متعدد بار تاخیر ہوئی مقدمے کے ایک حصے میں نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ارب پتی افراد سے سیاسی فوائد کے بدلے سگار، جیولری اور شیمپین کی شکل میں 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کے تحائف وصول کیے دو دیگر مقدمات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے 2 اسرائیلی میڈیا ہاﺅسز سے بہتر کوریج کے لیے سودے بازی کی کوشش کی نیتن یاہو تمام الزامات کو مسترد کرچکے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
-
معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کرکے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے
-
معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.