29جون کو شگئی گرائونڈ کوزہ بانڈہ بٹگرام میں شعائرِ اسلام کانفرنس منعقد ہو گی

کانفرنس عالم اسلام کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام اور ہزارہ کی سیاست میں نئی جہت کا آغاز ثابت ہوگی

جمعرات 26 جون 2025 17:47

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)جمعیت علما اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت علما اسلام ضلع مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری مولانا مفتی ناصر محمود نے کہا ہے کہ 29 جون 2025 بروز اتوار ایک بجے دن شگئی گرائونڈ کوزہ بانڈہ بٹگرام میں ہونے والی شعائرِ اسلام کانفرنس صرف ایک سیاسی اجتماع نہیں، بلکہ یہ عالم اسلام کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام اور ہزارہ کی سیاست میں نئی جہت کا آغاز ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ قائدِ ملتِ اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن امتِ مسلمہ کی بقا، اسلامی تہذیب کے تحفظ اور مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں عالمی سطح پر مثر آواز بن چکے ہیں۔

ان کی قیادت میں جمعیت علما اسلام پاکستان میں اسلام دشمن قانون سازی کے خلاف ایک مضبوط بند باندھ رہی ہیمولانا مفتی ناصر محمود نے کہا کہ موجودہ دور میں شعائرِ اسلام، دینی مدارس، اور اسلامی روایات کو سازشوں کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں حالیہ دنوں میں شادی کے عنوان پر ایک ایسا قانون منظور کیا گیا جو اسلامی تعلیمات اور قرآن و سنت کے صریحا خلاف ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے اس قانون کے خلاف ملک گیر سطح پر عوامی شعور بیدار کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا پہلا اور تاریخی جلسہ بٹگرام میں منعقد ہوگا کارکن عوام کو بیدار کرنے میں کردار ادا کریں مولانا مفتی ناصر محمود نے کہا کہ کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ گھر گھر جا کر عوام کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں، تاکہ دین دشمن عناصر کو بھرپور عوامی پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان کے عوام اپنے دینی اقدار اور شعائراسلام کے تحفظ کے لیے بیدار ہیں قیادت کا بھرپور اعتماد، تمام تنظیمیں متحرک ہیں مولانا مفتی ناصر محمود نے ضلع مانسہرہ کی تینوں تحصیلوں مانسہرہ، اوگی اور بالاکوٹ کے تنظیمی دوروں کے دوران کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور تیاریوں کا جائزہ لیا ان دوروں میں ان کے ہمراہ جے یو آئی کے سینئر رہنما اور عہدیداران بھی شریک تھے، جن میں نائب امرا مفتی وقارالحق عثمان، قاضی نعمان خلیل ، مولانا حفیظ الرحمن ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد قدیر،ناظم تبلیغ مولانا صدیق احمد نقشبندی صوبائی معاون سالارمولانا سید امداد اللہ شا ہ جبکہ تحصیل سطح کے قائدین میں مانسہرہ امیر مولانا قاضی اورنگزیب، جنرل سیکرٹری مولانا محمد جاوید رحمانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ندیم احمد مدنی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد نواز اعوان ،سالار مولانا گلزار احمد،اوگی امیر قاری محمد صدیق، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرزاق ، نائب امیر قاری اشرف علی جدون ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بختیار احمد ، قاسم جدون ،بالاکوٹ امیر مولانا رضوان الحق، جنرل سیکرٹری قاری مقبول الرحمان آسی، مولانا یونس، مولانا نورالرحمان، قاری حمید الرحمان قریشی، مولانا شفقت، مولانا خلیل احمد جمالی، مولانا عتیق الرحمان جمالی، سالار عقیل خان، مولانا عبیداللہ آمین و دیگر کارکنان موجود تھیشعائرِ اسلام کانفرنس: ایمان، اتحاد اور جدوجہد کا نشان ہے رہنماں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ شعائرِ اسلام کانفرنس کو ایمان، اتحاد اور جدوجہد کا مظہر بنائیں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس اسلام، پاکستان، اور نظریہ پاکستان کے دفاع میں سنگ میل ثابت ہوگی، جس میں شرکت ہر عاشقِ دین کی ذمہ داری ہے۔