خیبرپختونخوا میں 2 فیصد انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے نفاذ کا فیصلہ، گڈز کی ترسیل پر 2 فیصد ٹیکس وصول کیا جائیگا

جمعرات 26 جون 2025 19:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) خیبرپختونخوا میں 2فیصد انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے نفاذ کا فیصلہ ، گڈز کی ترسیل پر 2 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبہ میں 2فیصد انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس فیصلے کے تحت اب صوبے میں گڈز کی ترسیل پر 2 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی ریونیو اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سیس صوبے کے تمام بڑے داخلی اور خارجی راستوں، بشمول باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پر وصول کیا جائے گا، اس ٹیکس کا مقصد صوبے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور سڑکوں و ترسیلی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ حکام کا کہناہے کہ سیس کا اطلاق فوری طور پر شروع کیا جا رہا ہے اور تمام تاجروں و ٹرانسپورٹرز کو اس کے تحت محصولات ادا کرنا ہوں گے۔