
پنجاب کی 18ہزار700کلو میٹر 1471روڈزکی تعمیر وتوسیع اورمرمت کا تاریخی پراجیکٹ
جمعرات 26 جون 2025 19:17

(جاری ہے)
اس موقع پر پنجاب میں روایتی ٹھیکیداری نظام کے بجائے ڈیجیٹل ٹال سسٹم متعارف کرانے پربھی اتفاق کیا گیا۔
صوبے بھر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 29 روڈز کی نشاندہی کر لی گئی اور 9 سڑکوں کو نجی اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبہ بھر میں بلڈنگز کی تعمیر ومرمت کے 1193 پراجیکٹس مکمل ہوچکے جبکہ مراکز صحت کی تعمیر ومرمت کا پہلا فیز بھی مکمل ہوگیا۔ سملی جنرل ہسپتال، ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال اور چار شہروں میں ایگریکلچر مال کی تعمیر کے پراجیکٹس کو مکمل کر لیا گیا۔ ملتان، بہاولپور اور سرگودھا میں پی سی سی آئی تھری کے پراجیکٹ مکمل جبکہ گارمنٹ سٹی قائد اعظم انڈسٹریل پارک بھی تکمیل کے قریب ہے۔ روڈز پراجیکٹ میں تعمیراتی معیار برقرار رکھنے کے لئے کٹنگ ایج ایکوپمنٹ متعارف کرایا جائے گا۔روڈز سرفیس پروفائلر، گرانڈ پینی ٹریشن ریڈاراور فاسٹ فالنگ ویٹ ڈی فلیکٹو میٹر کے ذریعے نو تعمیر شدہ سڑکوں کی چیکنگ کی جائے گی۔ اجلاس میں قائد اعظم تا انٹرچینج تا واہگہ ٹورازم کوریڈور، پنڈی اڈیالہ روڈ اووہیڈ برج، جی پی او مال انڈر پاس، کرتاپور کوریڈور پراجیکٹس کابھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملتان وہاڑی ایڈیشنل کیرج وے اور فیصل آباد چنیوٹ روڈ کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ رواں مالی سال میں صوبہ بھر میں 255ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے 313نئی سکیمیں شروع کی جائیں گی۔ اجلاس میں لیہ بھکر ایم تھری، ایم فور ایکسپریس وے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دراہمہ تا کوٹ چٹھہ، مظفر گڑھ تا علی پور ہیڈ پنجند، خانقاہ ڈوگراں تا سکھیکی، میانوالی تا دادو خیل سی پیک انٹرچینج، ہاسنگ کالونی چوک تا فاروق آباد اور اوکاڑہ دیپالپور روڈ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ضلع جہلم میں 190کلومیٹر،اٹک 340، سرگودھا860، میانوالی 220، بھکر570، گجرات میں 360 کلو میٹر سڑکوں مرمت مکمل کر لی گئی۔ ضلع منڈی بہاالدین میں 230 کلومیٹر، حافظ آباد 120، گوجرانوالہ390، سیالکوٹ 230 اور لاہور میں 40کلومیٹر روڈز پراجیکٹ پورے کیے گئے۔ ضلع نارووال 200کلومیٹر،شیخوپورہ160کلومیٹر، ننکانہ 190، ساہیوال 280، پاکپتن شریف 210، فیصل آبادمیں 620 سڑکوں کی تعمیر کی گئی۔ ضلع جھنگ370کلو میٹر، اوکاڑہ330، چنیوٹ180، ملتان390، لودھراں 140، خانیوال400اور وہاڑی میں 270 کلو میٹر روڈ بن گئے۔ بہاولپور620کلومیٹر، بہاولنگر 450، رحیم یار خان 670، راجن پور 250، ڈی جی خان605، مظفر گڑھ میں 610 کلومیٹر سڑکیں مکمل کی گئی۔اجلاس میں روڈز اور بلڈنگز کے پراجیکٹ پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے تمام جاری روڈز پراجیکٹ رواں مالی سال میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ 30سال میں نہ بننے والی سڑکیں اب بننا شروع ہوئی ہیں۔عوام اور عوامی نمائندے پنجاب میں روڈز کی تعمیرو مرمت پر بے حد خوش ہیں۔کئی دہائیوں کے بعد روڈز کی تعمیر و مرمت پر توجہ دی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ صرف سڑکیں نہیں بنا رہے بلکہ تعمیرات کامعیار چیک کرنے کے لئے جدید ترین مشینری کا استعمال بھی کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر صہیب بھرت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیوسہیل اشرف کی ٹیم نے کمالکردکھایا۔مزید اہم خبریں
-
خواجہ آصف کا باپ بھی ضیاء الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اس کی نوکری کرتا تھا
-
عمران خان قید میں ہے لیکن جعلی حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہے
-
26ویں ترمیم کے بعد کنٹرولڈججز ہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے ریاستی اداروں سے کوئی امید نہیں
-
اسٹیبلشمنٹ ہماری اپنی ہے، ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے میں کوئی شرم نہیں
-
دنیا نے دیکھا کہ 5 دن کی جنگ سے خطے کا چوہدری ایک مزارع بن گیا
-
حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ایک اور ٹیکس بم گرا دیا
-
محرم الحرام کا چاند نظر آگیا
-
’چائلڈ بائیک لے کر ایک ڈونر کباب دے دیں‘: ملزم کی تلاش جاری
-
لاہور میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا
-
جماعت اسلامی کا پنجاب حکومت آڈٹ رپورٹ میں کھربوں روپے کی بےضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ
-
بلاول بھٹو کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو تاریخی ریلیف دینے کا دعوٰی
-
پنجاب میں 30 سالوں میں نہ بننے والی سڑکیں اب بننا شروع ہوئی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.