
جماعت اسلامی کا پنجاب حکومت آڈٹ رپورٹ میں کھربوں روپے کی بےضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ
چچا بھتیجی نام نہاد سکیموں کے افتتاح اور ترقی کے نام پر عوام کو بےوفوف بنا رہے ہیں اورعوام کے ٹیکسوں سے ذاتی تشہیر کررہے ہیں، جبکہ کارکردگی صفر ہے۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 26 جون 2025
20:22

(جاری ہے)
حافظ نعیم الرحمن نے چینی کی پہلے برآمد بعدازاں درآمد اور پنجاب حکومت کی آڈٹ رپورٹ میں کھربوں کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے بھی مطالبات کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ چچا بھتیجی نام نہاد سکیموں کے افتتاح اور ترقی کے نام پر عوام کو بےوفوف بنا رہے ہیں اور عوام کے ٹیکسوں سے ذاتی تشہیر کررہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت شرح سود میں رواں برس پانچ فیصد کمی کرے اور آئندہ برس اسے مکمل طور پر ختم کیا جائے، بجلی کی قیمتیں لاگت کے مطابق کی جائیں اور آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے پر پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ حالیہ بجٹ کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ سولر پینل پر کسی قسم کی ڈیوٹی نہیں لگنی چاہیے۔ حکمرانوں نے زراعت کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور اس تباہی میں پنجاب حکومت کا سب سے زیادہ کردار ہے، چھوٹا کسان پریشان، ٹیکسوں کا بوجھ عام افراد پر ڈالنے کی بجائے حکمران اپنی مراعات کم کریں۔ انھوں نے کہا کہ تنخواہ داروں پر ٹیکس ختم جبکہ بڑے جاگیرداروں پر لگایا جائے۔ تعلیم کا شعبہ تباہ حال ہے، دوکروڑ بانوے لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ وزیراعظم تعلیمی ایمرجنسی لگانے کے دعوے کرتے تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف استقامت دکھانے پر ایران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امریکہ کی مکمل پشت پناہی کے باوجود حماس اور ایران نے اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا اور اسے بے نقاب کردیا ہے۔ پاکستانیوں کی طرح ایرانی قوم بھی بیرونی جارحیت کے خلاف متحد ہوئی اور دشمن کو دھول چٹائی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان نیبھارت کو شکست دے کر دنیا میں اپنی طاقت کا لوہا منوایا، اب پاکستان کے حکمران امریکی خوف سے نکل کر آزاد خارجہ پالیسی بنا کر اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کی حکمران اور اپوزیشن جماعتیں امریکہ کے خلاف بات نہیں کرتیں، حکومت کی جانب سے ٹرمپ کی نوبل انعام کے لیے نامزدگی قومی وقار کے منافی ہے اس اعلان سے دستبرداری کی جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ حق خودارادیت کے علاوہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی یا اس کے بغیر بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات قبول نہیں۔ ٹرمپ نے غزہ میں صہیونی سفاکیت کا کھل کر ساتھ دیا، افسوس اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے حماس کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ امت متحد ہوکر ہی دشمن کا مقابلہ کرسکتی ہے، او آئی سی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اہل فلسطین نے تاریخ رقم کردی، غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے، حکومت پاکستان میں حماس کو دفتر کھولنے کی اجازت دے۔مزید اہم خبریں
-
کولمبیا: حکومت اور باغیوں کے درمیان امن میں یو این عمل دخل کی توثیق
-
یو این ادارہ زلزلہ زدہ افغانستان کی زراعت بحال کرنے میں مصروف
-
آپ کو لوگ ایزی لوڈ کہتے ہیں
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح پھر سے 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
-
سکیورٹی فورسز کی ضلع شیرانی میں کارروائی، 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا
-
ملک میں مزید صنعتوں کی بندش اور سرمایہ کاری میں کمی کا خطرہ
-
ابھی تک واضح نہیں کہ کچھ افراد صیہونی بحری فوج کی حراست میں ہیں یا نہیں ؟
-
شمع جونیجو نے کہا نیتن یاہو کیساتھ ملاقات ہوئی تو سیلفی لوں گی
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا گزشتہ 19 مہینوں میں اربوں روپے کی اضافی آمدن پیدا کرنے کا دعویٰ
-
سوڈان: شہریوں کو جنگ اور نسلی تشدد سے تحفظ کی ضرورت، وولکر ترک
-
غزہ: زخمیوں کو کئی سالوں تک دیکھ بھال کی ضرورت رہے گی، ڈبلیو ایچ او
-
ہیٹی: گینگ وار اور امدادی کٹوتیاں بھوک پھیلنے کا سبب، ڈبلیو ایف پی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.