
لاہور میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا
بادلوں کی وجہ سے ملک کے کسی علاقے سے تاحال چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہو سکی
محمد علی
جمعرات 26 جون 2025
20:38

(جاری ہے)
نئے ہجری سال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں جاری ہے ۔
لاہور سمیت دیگر شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق نئے ہجری سال کا چاند 25جون 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق بعد سہ پہر 3بج کر 32منٹ پر پیدا ہو گیا۔ 26 جون کو یعنی 29ذوالحجہ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے سے بھی زائد ہو چکی ہو گی۔ 26 جون کو غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40منٹ ہونا چاہیے وہ کراچی میں 74منٹ ، جیوانی میں 75منٹ ، کوئٹہ اور لاہور میں 76منٹ ہوگا۔ یوں موسم صاف ہونے کی صورت میں 26 جون کو پاکستان بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آ جانے کا قوی امکان ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند نظر آ جانے کی صورت میں پاکستان میں یکم محرم الحرام یعنی نئے ہجری سال کا آغاز جمعتہ المبارک 27 جون ہو گا۔ 26 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آ جانے کی صورت میں یومِ عاشور یعنی دس محرم الحرام اتوار 6 جولائی کو ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں انسانی ساختہ قحط اخلاقی جرم اور انسانیت کی ناکامی، یو این چیف
-
سلامتی کونسل اور غیرمنصفانہ عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات ضروری، گوتیرش
-
محنت کشوں کی صحت اور روزگار کو بڑھتی گرمی سے خطرہ، رپورٹ
-
گہرے پانیوں میں حیاتیاتی بوقلمونی کے معاہدے پر عملدرآمد کے لیے مذاکرات شروع
-
مصطفٰی نواز کھوکھر نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری قابل مذمت اور مضحکہ خیز قرار دے دی
-
صحافی خالد جمیل کو گرفتار کر لیا گیا
-
مون سون بارشوں کے آٹھواں سپیل سے متعلق الرٹ جاری
-
ملک کی کوئی بھی سیاسی جماعت موسمیاتی تبدیلیوں کو قابو یا تبدیل نہیں کرسکتی
-
دریاؤں میں ہوٹلز اور دیگر تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں، غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے مہم چلائیں گے
-
علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کے اغوا سے پتا چلتا ہے کہ ریاست میں ظلم و جبر کا نظام ہے
-
دسمبر2027ء میں مہمند ڈیم مکمل ہونے پر 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجتماعی شادیوں کا ہدف 3000 سے بڑھا کر 5000 کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.