ایشین والی بال نیشنزکپ: قومی ٹیم کی کل وطن واپسی ہوگی

جمعرات 26 جون 2025 19:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) ایشین والی بال نیشنز کپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد پاکستان والی بال ٹیم کل (جمعہ ) کو وطن واپس پہنچے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بحرین میں منعقدہ قومی والی بال ٹیم کو میگا ایونٹ کے فائنل میں بحرین سے 25-23، 16-25، 17-25، 18-25سے شکست ہوئی تھی جبکہ سیمی فائنل میں پاکستان نے فیورٹ قطر کو سیمی فا?نل میں 0-3سے شکست دی تھی