سینیٹ کی آئی ٹی کمیٹی نے اسلام آباد میں مفت وائی فائی منصوبے پربریفنگ طلب کرلی

جمعرات 26 جون 2025 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء)سینیٹ کی آئی ٹی کمیٹی نے اسلام آباد میں مفت وائی فائی منصوبے پر بریفنگ طلب کر لی،ذرائع کے مطابق عوام اور مسافروں کیلئے مفت وائی فائی سروس پر وزارت آئی ٹی سے بریفنگ طلب کی گئی ،اس کے علاوہ کرپٹو کرنسی کے ضابطہ کار کے لیے قائم کونسل میں وزارت آئی ٹی کے کردار پر بریفنگ طلب کی گئی ہے ،اس حوالے سے سینیٹ کمیٹی نے وزارت آئی ٹی اور خزانہ کے سیکرٹریز کو اجلاس میں طلب کر لیا،ذائع کے مطابق ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ کے بعد وزارت آئی ٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،وزارت آئی ٹی کی جانب سے PSDP فنڈز کے استعمال کے علاوہ ہر منصوبے میں فنڈز کے استعمال کی رپورٹ بھی مانگ لی گئی ہے،سینیٹ آئی ٹی کمیٹی نے ذہانت اے آئی کی لانچنگ پر وزیر آئی ٹی کے دعوے اور NITB کی تردیدکا بھی نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے سرکاری بیانیے پر وضاحت طلب کی گئی ہے ،کمیٹی نے ڈی جی (انٹرنیشنل کوآرڈینیشن) کی تقرری کے عمل پر تفصیلات مانگ لیں ہیں