Live Updates

منشیات صرف ایک فرد کو نہیں بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو تباہ کر دیتی ہے،سردار حفیظ میرانزئی

جمعرات 26 جون 2025 21:33

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)منشیات کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار اور تیکوانڈو ٹورنامنٹ کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق منشیات کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے شہید عید محمد نوتیزئی تیکوانڈو اکیڈمی، سول کلب دالبندین میں ایک روزہ آگاہی سیمینار اور تیکوانڈو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی سردار حفیظ میرانزئی، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی دالبندین تھے۔ دیگر معزز مہمانوں میں ایکسائز آفیسر چاغی محمد قاسم نوتیزئی، ٹکری نور احمد ساسولی، تیکوانڈو کوچ میر فیروز شاہ نوتیزئی، فیض اللہ عابد، بابائے چاغی کے ترجمان اجمل نوتیزئی، فٹبال کوچ عبدالواحد، ایکسائز آفیسر علی محمد نوتیزئی، انسپکٹر داؤد، ایکسائز فیض اللہ نوتیزئی، ایکسائز شیر علی سمالانی، ملا عبدالرحمن مینگل، داؤد میرانزئی، عبدالرؤف جمالزئی اور سماجی رہنما موسیٰ امدرد شامل تھے۔

(جاری ہے)

منشیات کی لعنت: معاشرتی ناسور،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نشاندہی کی کہ منشیات صرف ایک فرد کو نہیں، بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو تباہ کر دیتی ہیں۔ یہ نہ صرف جسمانی و ذہنی صحت کو برباد کرتی ہے بلکہ نوجوانوں کے مستقبل، تعلیم، روزگار اور سماجی کردار کو بھی مفلوج بنا دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف صرف قانون کا سہارا لینا کافی نہیں، بلکہ ہمیں سماجی، تعلیمی اور کھیلوں کے ذریعے بھی نوجوانوں کو اس راہ سے بچانا ہوگا۔

کھیل: منشیات سے نجات کا مؤثر ذریعہ،ہیمقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صحت مند سرگرمیوں خصوصاً کھیلوں میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ تیکوانڈو جیسے مارشل آرٹس نہ صرف جسمانی فٹنس کا ذریعہ ہیں بلکہ یہ نوجوانوں میں خود اعتمادی، ضبطِ نفس اور مثبت سوچ پیدا کرتے ہیں، جو انہیں منشیات جیسی برائیوں سے دور رکھتے ہیں۔ٹورنامنٹ میں جوش و خروش،سیمینار کے ساتھ ساتھ ایک شاندار تیکوانڈو ٹورنامنٹ بھی منعقد ہوا، جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں بھرپور شرکت کی۔

چیف جیوری کے فرائض صفی اللہ ریکی، بصیر احمد عادل اور احمد شاہ سنجرانی نے انجام دیے، جبکہ ریفری کے فرائض مولا عبد الحق نوتیزئی، ملک اسلم نوتیزئی، ابرار احمد اور زبیر بلوچ نے سرانجام دیے۔سیکیورٹی اور انتظامات،دالبندین پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ تمام شرکاء اور مہمانوں نے بہترین نظم و ضبط اور تعاون کا مظاہرہ کیا۔

آواز بلند، عزم مضبوط تقریب کے آخر میں کھلاڑیوں نے تیکوانڈو کے فن کا شاندار مظاہرہ پیش کیا، اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ مقررین نے سردار حفیظ میرانزئی، ایکسائز آفیسر محمد قاسم نوتیزئی، اور دلاور خان تیکوانڈو اکیڈمی دالبندین کے تعاون سے منشیات کے خلاف سیمینار تیکوانڈو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا اور ان کی کردار کو سراہتے ہوئے کہ یہ سرگرمیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ دالبندین کے لوگ منشیات کے خلاف ایک مضبوط آواز بن رہے ہیں۔

آخر میں ایک پیغام،یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ صرف ایک دن کا کام نہیں، بلکہ ایک مسلسل جدوجہد ہے۔ ہمیں اپنے گھروں، اسکولوں، میدانوں اور دلوں کو منشیات سے پاک معاشرہ بنانے کا عزم کرنا ہوگا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات