Live Updates

خیبر پختونخوا میں یکم جولائی تک بارشوں کا امکان ،سیلاب کاخدشہ

جمعرات 26 جون 2025 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)خیبر پختونخوا میں یکم جولائی تک بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ، الرٹ چترال، دیر ، سوات اور کوہستان کے ڈپٹی کمشنرز کو جاری کیا گیا ہے، بارشوں سے سیلاب اور گلیشیرپھٹنے سے سیلاب کا خدشہ ہے، تیز طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کردی، متعلقہ انتظامیہ کو سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر تمام تر حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری بھی جاری کردی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :