سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا ایم پی پی کی جوائنٹ انچارج گلستان جوہر ٹاؤن کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

جمعرات 26 جون 2025 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)سابق گورنر سندھ اور ایم پی پی کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جوائنٹ انچارج گلستان جوہر ٹاؤن عدنان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدنان کی والدہ کے انتقال سے گہرا دکھ پہنچا ہے کیونکہ مائیں دعا کا دروازہ اور انمول ہوتی ہیں میری دعا ہے کہ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور انہیں یہ صدمہ جھیلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

آمین، ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ عدنان بھائی کی والدہ کے درجات بلند فرمائے۔ عدنان بھائی اور انکے اہل خانہ کو یہ صدمہ جھیلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دکھ کی اس گھڑی میں تمام ایم پی پی ورکرز آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ نماز جنازہ میں مرکزی کمیٹی، ٹان کمیٹیز اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ سلطان مسجد گلستان جوہر میں ادا کی گئی اور قریبی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔