اے این ایف پنجاب اپنے محدود وسائل کے باوجود منشیات کی بڑی مقدار کو پکڑتی ہی: بریگیڈیئر سکندر حیات

بچے نشہ کی طرف کیوں آتے ہیں ہمیں اسکے متعلق سوچنا ہو گا۔ یاسین جوائیہ ، تعلیمی اداروں میں منشیات کیخلاف پالیسی کی اشد ضرورت ہے حنیف گل منشیات کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی گفٹ یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ ایوارڈ کی تقریب

جمعرات 26 جون 2025 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) منشیات کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب گفٹ یونیورسٹی کے اشتراک سے سالانہ ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا جسکے مہمان خصوصی بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب تھے تقریب کی صدارت اعزازی کونسل جنرل سری لنکا سری لنکا جنرل یاسین جوائیہ نے کی، دیگر مہمانوں میں چیف آپریٹنگ آفیسر محمد حنیف گل، نائب صدر لاہور پریس کلب صائمہ نواز، سربراہ گفٹ یونیورسٹی انوار ڈار، اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سید زین العابدین، ایس پی ظفر عباس نقوی تھے۔

کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے منشیات کے خلاف ابتک کیے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ بریگیڈیئر سکندر حیات نے کہا کہ منشیات بڑا مسلئہ ہے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اے این ایف پنجاب اپنے محدود وسائل کے باوجود منشیات کی بڑی مقدار کو پکڑتی ہے۔ اعزازی کونسل جنرل یاسین جوائیہ نے کہا کہ والدین اساتذہ بچوں کی تربیت کریں اچھے اور برے کے بارے آگاہ کریں، بچے نشہ کی طرف کیوں آتے ہیں۔

ہمیں اسکے متعلق سوچنا ہو گا۔حنیف گل نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔سید ذوالفقار حسین کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات پر لگانے اور فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔اس دن کے منانے کا مقصد منشیات کے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا، علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لینا اور عادی افراد کو ہسپتالوں تک رسائی کے علاوہ منشیات کی سپلائی کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روکنا شامل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔