ھ* محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا اور حرمت و تقدیس والا مہینہ ہے، مولانا عبدالحق ثانی

جمعرات 26 جون 2025 20:35

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء)جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا عبد الحق ثانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا اور حرمت و تقدیس والا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ تجدیدِ عہد، صبر، وفا اور قربانی کا پیغام لاتا ہے۔محرم الحرام ایثار، ایمان و استقامت، قربانی، اتحاد امت، باہمی رواداری اور پرامن بقائے باہمی کا درس دیتا ہے۔

مدینہ طیبہ سے لیکر میدان کربلا تک اسلام کے لیے عظیم قربانیوں کی تاریخ اسی ماہ مبارک سے وابستہ ہے۔باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے اور حق کے لیے جان نچھاور کر دینے کے جذبہ کو اجاگر کرتاہے۔پاکستان میں محبتوں کے فروغ اور بھائی چارہ کو بھلانے کی ضرورت ہے۔اسلام امن اور انسانیت کی حرمت کا ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی میزبانی میں قومی علماء و مشائخ امن کانفرنس میں شرکت اور خطاب۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے قاری حنیف جالندھری ناظم اعلیٰ وفاق المدارس، مولانا محمد احمد صاحب قائد اہل سنت والجماعت، علامہ راغب نعیمی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، حافظ طاہر محمود اشرفی چیئرمین پاکستان علماء کونسل، مولانا فضل الرحمان خل یل سربراہ انص ا ر الامہ، علامہ ہشام الہی ظہیر صدر جمعیت اہلحدیث، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری متحدہ جمعیت اہلحدیث، قاری طیب قریشی چیف خطیب خیبر پختونخوا، پیر زادہ جنید آمین آستانہ عالیہ مانکی شریف کے علاؤہ دیگر علماء کرام نے خطاب کیا۔