پنجگور میں شدید گرمی کے باعث روز مرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی

جمعرات 26 جون 2025 20:50

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) پنجگور میں شدید گرمی کے باعث روز مرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے بجلی کی طویل لؤڈ شیڈنگ سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات اور ٹھندا پانی کے فقدان کی وجہِ سے اسٹوڈنٹس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسٹوڈنٹس بے ہوش ہو رہے ہیں واضح رہے پنجگور ان دنوں شدید گرمی اور خشک سالی کی لپیٹ میں ھے درجہِ حرارت 45/44تک پہنچ گیا ہے اور انتہائی خشک موسم ھے عوامی حلقوں نے وزارت تعلیم حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں سخت گرمی کومد نظر رکھتے ہوئے سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا جائے۔