گورنر خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات، بجٹ کی منظوری پر مبارکباد

جمعرات 26 جون 2025 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر نے حالیہ مالی سال 2025-26کا صوبائی بجٹ کامیابی سے منظور کروانے پر وزیر اعلیٰ سندھ کو دلی مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

گورنر فیصل کریم کنڈی نے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کو عوام دوست، حقیقت پسندانہ اور متوازن قرار دیتے ہوئے خصوصاً اس امر کو سراہا کہ وزیر اعلی ہاس سندھ کے اخراجات دیگر تمام صوبوں کی نسبت نہایت محدود اور کفایت شعار رکھے گئے، جو ایک مثبت مثال ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی بھی موجود تھے۔ گورنر نے دونوں وزراء کی کارکردگی اور عوامی خدمات کے حوالے سے ان کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سندھ حکومت اپنی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبہ جات کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کا سفر اسی عزم سے جاری رکھے گی۔