ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان کا محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں اور دیگر حساس مقامات کا دورہ

جمعرات 26 جون 2025 22:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) پشاور، ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان نے محرم الحرام کے حوالے سے فقیر آباد ڈویژن میں امام بارگاہوں اور دیگر حساس مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تنزیل الرحمن، ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل عمر آفریدی، ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد اور دیگر انتظامیہ بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ اور متعلقہ پولیس افسران نے ایس پی فقیر آباد کو سیکیورٹی سے متعلق آگاہ کیا۔ ایس پی فقیر آباد نے امام بارگاہوں سمیت حساس مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ سمیت سیکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔ ایس پی فقیر آباد نے دورہ کے دوران مذہبی عبادت گاہوں کے انتظامیہ کے ساتھ بھی ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایس پی فقیر آباد نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کی ہدایت کی۔