اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کی دور افتادہ علاقے خیر آباد میں کھلی کچہری، متعدد مسائل موقع پر حل

جمعہ 27 جون 2025 11:44

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد سلیم نے دور افتادہ علاقے خیرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور لوگوں کے مسائل سنے۔ اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان اور عہدیدار بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری کے دوران مقامی عوام نے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ، ناجائز تجاوزات، پینے کے پانی کی قلت، مہنگائی، صفائی کی ناقص صورتحال اور دیگر بنیادی شہری مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات پیش کیں۔

(جاری ہے)

متعدد مسائل کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا جبکہ باقی مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ کے عوامی ریلیف ایجنڈے کے تحت عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی تاکید کی کہ تمام زیر التواء مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور سنجیدہ اقدامات بروقت اٹھائے جائیں تاکہ ضلع بٹگرام کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :