پی ٹی آئی رہنماوںکی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

جمعہ 27 جون 2025 11:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلا وگھیراو سمیت مختلف الزامات کے تحت درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت مقدمات کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کے باعث ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سماعت یکم جولائی، عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر سماعت 3 جولائی جبکہ میاں محمود الرشید کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔