امریکی ارب پتی ایلون مسک کا لبنانی ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کے شعبوں میں کام کرنے کی دلچسپی کا اظہار

جمعہ 27 جون 2025 12:39

امریکی  ارب پتی ایلون مسک  کا لبنانی ٹیلی کام   اور انٹرنیٹ کے شعبوں ..
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) بین الاقوامی شہرت کے حامل کاروباری اور ٹرمپ کے حال ہی میں فارغ ہونے والے معاون ایلون مسک نے لبنانی ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کے شعبوں میں کام کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اردو نیو ز کے مطابق اس خواہش کا اظہار انہوں نے لبنان کے صدر جوزف عون سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ لبنان کے ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ کے شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور جلد وہاں کا دورہ کرنے پر غور کریں گے۔